*کیا بیت اللہ الحرام پہلی مرتبہ بند ہوا ؟* *اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتے ہیں* *" وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ “ "سورۃ الحج “ (26)* *ترجمہ ! اور جب ٹھیک کردی ہم نے ابراہیم کو جگہ اس گھر کی کہ شریک نہ کرنا میرے ساتھ کسی کو اور پاک رکھ میرا گھر طواف کرنے والوں کے واسطے اور کھڑے رہنے والوں کے اور رکوع و سجدہ کرنے* *والوں کے، (ترجمہ شیخ الہند )* *آیت مبارکہ میں اللہ رب العزت کا واضح حکم موجود ہے کہ بیت اللہ الحرام کو طواف اور عبادت کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھا جائے،* *اب جو احباب چند دنوں سے مسلسل یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ حرم کعبہ کو بند کیا گیا ہے ان کا ایمان کمزور ہے یا یہ قیامت کی نشانی ہے انہیں ضرور غور کرنا چاہیے کہ بلا تحقیق بات کرنا کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے کہ آپ قرآن کریم کے مقابل آ کھڑے ہوتے ہیں،* *بیت اللہ الحرام اللہ کا مقدس گھر ہے دنیا بھر کے انسانوں کا مرکز جہاں کائنات ارضی کے کونے کونے سے انسان جوق در جوق...