*کیا موت صرف کرونا وائرس سے ہی ممکن ہے؟*
کرونا سے متاثر ہوئے بغیر بھی مرنے والوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں.
ہم کرونا سے ایسے ڈر رہے ہیں جیسے وہ ہماری موت بن کر آیا ہے.
یاد رکھیں اگر مرنا نصیب میں لکھا ہوا تو ہم چیونٹی کے کاٹنے سے بھی مر جائیں گے.
اور اگر موت فی الحال نہیں لکھی تو آپ کسی کرونا سے متاثر شخص سے گلے بھی مل لیں تو نہیں مریں گے.
اس لئے خوف و ہراس پھیلانےکی بجائے.
اللہ کی طرف متوجہ ہوں.
زندگی اور موت اسی کے قبضے میں ہے.
نہ ایک لمحہ پہلے نہ ایک لمحہ بعد.
ایک دعا ہےوہ صبح شام تین تین مرتبہ پڑھ لیا کریں.
*"بِـسْـمِ الـلّٰـہِ الَّـذِیْ لَا یَـضُـرُّ مَـعَ اسْـمِـہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ"*
کرونا متاثرین کے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد مرنے والوں سے بہت زیادہ ہے.
اللہ نے ہر انسان کے اندر مدافعتی قوت رکھی ہے.
اور یہ قوت تب ہی کام کرتی ہے.
جب انسان چاہتا ہے.
اس لئے ابھی سے اپنے زہن میں یہ بات بٹھا لیں کہ اور
ہر روز یہ سوچیں کہ
"میں ایک خاص شخص ہوں جس کے اندر اللہ نے بیماری سے لڑنے کی خصوصی قوت رکھی ہے".
ان شاءاللہ اس ذہن سازی کے بعد کوئی بھی وائرس متاثر نہیں کرسکے گا.
اور دعا پڑھنے کا ضرور معمول بنا لیں.
اللہ ہم سب کو بیماریوں اور تکالیف سے بچا کر رکھے..
آمین.
Comments
Post a Comment