Skip to main content

☝️اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو سزا کیوں دیتا ہے ☝️

مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں!

ہمارے ویٹرنری ڈپارٹمٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے. میرے اُن سے اچھے مراسم تھے. یہ یونیورسٹی میں میرا تیسرا سال تھا. اک دفعہ میں انکے دفتر گیا۔
مجھ سے کہنے لگے:ایک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟
جی سر ضرور !

پچھلے ہفتے کی بات ہے میں اپنے دفتر می‍ں بیٹھا تھا
اچانک اک غیر معمولی نمبر سے مجھے کال آئ: "پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراؤنڈنگز کی کلیئرنس دیں!"

ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتر بند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکر رکیں.
سول وردی میں ملبوس حساس اداروں کے لوگ دفتر می‍ں آئے. ایک آفیسر آگے بڑھا:

" امریکہ کی سفیر آئے ہیں انکے کتے کو پرابلم ہے اسکا علاج کریئے. تھوڑی دیر بعد اک عورت آئی ، انکے ساتھ انکا ایکاعلٰی نسل کا کتا بھی تھا.

کہنے لگیں. *میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے. میرا کتا نافرمان ہوگیا ہے. اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے. خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے اسکی بے اعتنائ مجھ سے سہی نہیں جاتی!!*

میں نے کتے کو غور سے دیکھا، پندرہ منٹ جائزہ لینے کے بعد میں نے کہا: میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اسکا جائزہ لے کے حل کرتا ہوں، اس نے بے دلی سے حامی بھرلی.

سب چلے گئے تو میں نے فیضو کمپاؤنڈر کو آواز لگائی اور اسے بولا: اسکو بھینسوں والے بھانے میں باندھ اور اسے ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لتر مارنا. ہر آدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا!

کمپاؤنڈر جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹ منٹ کرتا رہا!

صبح کو سفیر،پورا عملہ لئے میرے آفس میں آدھمکی!

 Doctor, what about my pup ?

I said: Hope your puppy has missed you too!!

کمپاؤنڈر کتے کو لے آیا!

جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں آبیٹھا لگا دم ہلانے اور انکا منہ چاٹنے لگا!

کتا مُڑ مڑ کر تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے تکتا رہا اور میں گردن ہلا ہلا کے مسکراتا رہا!
 
سفیر کہنے لگی: سر آپ نے اسکے ساتھ کیا کیا کہ اچانک اسکا یہ حال ہے؟

میں نے کہا: *ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تها،* بس اسکا یہ خناس اُتارنے کے لیے اسکو ذرا سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی, وہ دیدی۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے!

*اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟*
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں!!
(اقتباس )

Comments

Popular posts from this blog

TET SPECIAL URDU GRAMMAR  *حروف کی 12 اقسام.......* 1۔ حروف جار 2۔ حروف عطف 3۔ حروف شرط 4۔ حروف ندا 5۔ حروف تاسف 6۔ حروف تشبیہ 7۔ حروف اضافت 8۔ حروف استفہام 9۔ حروف تحسین 10۔ حروف نفرین 11۔ حروف علت 12۔ حروف بیان *1۔ حروف جار:* حروف جار وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی اسم کو فعل کے ساتھ ملاتے ہیں۔ جیسے کاغذ اور پنسل میز پر رکھ دو اس جملے میں *”پر“* *حرف جار* ہے، *اردو کے حروف جار:* کا، کے، کی، کو، تک، پر، سے، تلک، اوپر، نیچے، پہ، درمیان ساتھ، اندر باہر وغیرہ *2۔ حروف عطف:* حروف عطف وہ حروف ہوتے ہیں جو دو اسموں یا دو جملوں کو آپس میں ملانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے قلم اور دوات میز پر رکھ دو، حنا کھانا کھا کر اسکول گئی۔ ان جملوں میں *”اور“* اور *”کر“* *حروف عطف* ہیں۔ *اردو کے حروف عطف:* اور، و، نیز، پھر، بھی وغیرہ حروف عطف ہیں۔ *3۔ حروف شرط:* *حروف شرط* وہ حروف ہوتے ہیں جو شرط کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلا اگر وہ تیز چلتا تو وقت پر پہنچ جاتا۔ اس جملے میں *”اگر“* حرف شرط ہے۔ *اردوکے حروف شرط:* اگرچہ، اگر، گر۔ جوں جوں،...