TET SPECIAL URDU GRAMMAR *حروف کی 12 اقسام.......* 1۔ حروف جار 2۔ حروف عطف 3۔ حروف شرط 4۔ حروف ندا 5۔ حروف تاسف 6۔ حروف تشبیہ 7۔ حروف اضافت 8۔ حروف استفہام 9۔ حروف تحسین 10۔ حروف نفرین 11۔ حروف علت 12۔ حروف بیان *1۔ حروف جار:* حروف جار وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی اسم کو فعل کے ساتھ ملاتے ہیں۔ جیسے کاغذ اور پنسل میز پر رکھ دو اس جملے میں *”پر“* *حرف جار* ہے، *اردو کے حروف جار:* کا، کے، کی، کو، تک، پر، سے، تلک، اوپر، نیچے، پہ، درمیان ساتھ، اندر باہر وغیرہ *2۔ حروف عطف:* حروف عطف وہ حروف ہوتے ہیں جو دو اسموں یا دو جملوں کو آپس میں ملانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے قلم اور دوات میز پر رکھ دو، حنا کھانا کھا کر اسکول گئی۔ ان جملوں میں *”اور“* اور *”کر“* *حروف عطف* ہیں۔ *اردو کے حروف عطف:* اور، و، نیز، پھر، بھی وغیرہ حروف عطف ہیں۔ *3۔ حروف شرط:* *حروف شرط* وہ حروف ہوتے ہیں جو شرط کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلا اگر وہ تیز چلتا تو وقت پر پہنچ جاتا۔ اس جملے میں *”اگر“* حرف شرط ہے۔ *اردوکے حروف شرط:* اگرچہ، اگر، گر۔ جوں جوں،...
Comments
Post a Comment